ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وزیراعلیٰ نے زیرو ٹرافک کی سہولت لوٹا دی ، عوام کو میراقافلہ گزرنے کی وجہ سے دشواری نہ ہونے پائے: سدارامیا

وزیراعلیٰ نے زیرو ٹرافک کی سہولت لوٹا دی ، عوام کو میراقافلہ گزرنے کی وجہ سے دشواری نہ ہونے پائے: سدارامیا

Mon, 22 May 2023 12:36:21    S.O. News Service

بنگلورو، 22/مئی(ایس او  نیوز) کرناٹک کے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے کے فوراً بعد سدارامیا نے بنگلورو سٹی کے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی سے کہہ دیا ہے کہ بنگلورو میں ان کے گزرنے کیلئے زیرو ٹرافک سہولت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

اتوار کے روز اس سلسلہ میں ٹوئٹ کرتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے عہدے پر حلف برداری کے بعد پولیس کی طرف سے ان کو زیرو ٹرافک کی سہولت دی گئی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے شہر کے پولیس کمشنر پرتاپ ریڈی سے کہہ دیا ہے کہ زیرو ٹرافک کی وجہ سے لوگوں کو کافی دشواری ہوتی ہے۔اس لئے انہوں نے طے کیا ہے کہ زیرو ٹرافک سہولت لینے کی بجائے وہ ٹرافک کے درمیان سے ہی اپنے قافلہ کو گزارنا پسند کریں گے۔

وزیر اعلیٰ سدارامیا کے اس اعلان کا سوشیل میڈیا پر زبردست خیرمقدم کیا گیا ہے اور اس اقدام کو مثالی قرار دیتے ہوئے نیٹ استعمال کرنے والوں نے کہا ہے کہ زیرو ٹرافک کی وجہ سے ٹرافک نظام درہم برہم ہو جاتا ہے۔ عوام کو دشواری ہو تی ہے۔ عوام کو اس دشواری سے بچانے کیلئے وزیر اعلیٰ نے جو فیصلہ لیا ہے وہ خوش آئند ہے-


Share: